حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) عاشق کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ منیشا جو گائتری کالج میں سکینڈ ایر زیر تعلیم تھی ۔ اس لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ لڑکی ساگر رنگ روڈ ایل بی نگر علاقہ کے ساکن انجایا کی بیٹی تھی ۔ اس کے والد ان کے ہمراہ نہیں تھے ۔ لڑکی والدہ اور بہن کے ساتھ رہتی تھی ۔ گذشتہ روز اس لڑکی کو فون پر بات کرتے ہوئے دیکھ کر اس کی والدہ اور بہن نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ۔ اس دوران لڑکی نے والدہ اور بہن کو بتایا تھا کہ وہ ایک لڑکے پروین سے محبت کرتی ہے ۔ اس بات پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اس کی والدہ نے پرین کا سیل نمبر لیکر اس سے بھی بات کی اور لڑکی کو تعلیم پر توجہ دینے کیلئے زور دیا اور پروین کو پابند کردیا تھا ۔ کل لڑکی کے مکان میں والدہ اور بہن بازار سے آنے تک لڑکی نے خودکشی کا اقدام کیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پابند کرنے کے بعد پروین نے منیشا کو فون کیا تھا جس کے بعد لڑکی نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔