جگتیال۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع ملیال منڈل موضع تکلا پلی کی شادی شدہ خاتون جی منجولہ نے اپنے عاشق کے مکان کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا۔ اس نے الزام لگایا کہ انیل نامی نوجوان نے اس کو شادی کرنے کا بھروسہ دلاکر گزشتہ تین سال سے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے ایک ماہ قبل دوسری لڑکی سے چھپ کر شادی کرلیا ہے۔ پولیس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے مکان کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی انیل کے افراد خاندان نے مکان کو قفل ڈال کر راہ فرار اختیار کی۔
