عاشق کے گھر پر معشوقہ کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

شادی کے وعدے سے انحراف کا الزام ۔ انصاف رسانی کا مطالبہ

پداپلی ۔ محبت اور شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک عاشق کے گھر پر معشوقہ نے احتجاج کیا ۔ یہ واقعہ پداپلی ضلع کے گوروا ریڈی پیٹ میں پیش آیا ۔تفصیلات کے بموجب پلاکروتی منڈل کے پنانور موضع کی ایک لڑکی نے آج وجئے کمار نامی نوجوان کے مکان کے سامنے دھرنا منظم کیا ۔ وجئے کار کی پنانور موضع کی ایک لڑکی سے دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ دونوں نے شادی کے وعدے کئے تھے ۔ تاہم کچھ دنوں سے لڑکی نے شادی کیلئے اصرا کیا تو نوجوان نے ٹال مٹول کرنا شروع کردیا ۔ جب لڑکی نے شادی کیلئے دباو ڈالا تو اس نے فون بند کرلیا ۔ لڑکی نے تھک ہار کر وجئے کمار کے گھر پہونچ کر احتجاج شروع کردیا ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے تک وہ احتجاج جاری رکھے گی ۔