متوفیہ کے فون کال ڈیٹا اور سی سی کیمرہ سے ملزم کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) شوہر کی غیرموجودگی میں عاشق سے ملاقات اور عاشق کی موجودگی میں فون پر مصروفیت ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گیا۔ جہاں عاشق نے اپنی داشتہ پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور فلمی انداز میں پولیس سے بچنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔ جنارم پولیس حدود ضلع سنگاریڈی میں پیش آئی قتل کی واردات کو پولیس نے حل کرلیا اور قاتل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار بالاچندر کو شبہ تھا کہ اس کی داشتہ کسی اور سے تعلقات رکھتی ہے۔ خود ناجائز تعلقات نبھانے والے بالاچندر کو داشتہ کی فون پر مصروفیت برداشت نہیں ہوئی جس نے جیوتی نامی خاتون کا قتل کردیا۔ جیوتی راماکرشنا ریڈی کی بیوی تھی جو اپنے شوہر کو دھوکہ دیتے ہوئے بالاچندر سے ناجائز تعلقات کو نبھارہی تھی۔ شوہر کی غیرموجودگی میں جیوتی بالاچندر کو اپنے گھر بلایا کرتی تھی اور اس کے ساتھ جنسی تعلقات کی تکمیل کرتی تھی۔ بالاچندر جیوتی کا عادی بن گیا تھا۔ اور جیوتی کو شوہر کے قریب بھی برداشت نہیں کرتا تھا۔ جیوتی بھی شوہر کی غیرموجودگی میں اکثر بالاچندر سے ملاقات کیلئے جایا کرتی تھی اور ان کی ملاقات جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ہوا کرتی تھی۔ گذشتہ 4 سال سے ان کے ناجائز تعلقات جاری تھے۔ گذشتہ چند روز سے جیوتی فون پر بہت زیادہ مصروف رہنے لگی۔ بالاچندر سے ملاقات کے وقت بھی وہ فون پر مصروف رہتی تھی۔ گذشتہ روز قتل سے قبل جیوتی اور بالاچندر کی جس وقت ملاقات ہوئی اس وقت جیوتی کے فون پر کال آیا اور جیوتی نے تنہائی میں اس فون کال پر بات کی جس کے بعد بالاچندر برہم ہوگیا اور اس نے جیوتی سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ 13 فبروری کو جیوتی اور بالاچندر کی ملاقات ہوئی۔ رات دیر گئے جب جیوتی حالت نیند میں تھی بالاچندر نے بیڈشیٹ سے اس کا قتل کردیا اور جیوتی کا سیل فون لے لیا۔ مکان کو قفل ڈالنے کے بعد اس قاتل نے سیل فون اور چابی کو نالے میں پھینک دیا اور تروپتی چلا گیا۔ اس نے تروپتی کے ٹکٹس بھی اپنے ساتھ رکھ لئے تاکہ پولیس کو ثبوت پیش کیا جاسکے۔ فلمی انداز میں پولیس کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرنے والا بالاچندر کو پولیس نے جیوتی کے کال ڈیٹا کی بنیاد اور سی سی ٹی وی ثبوت پر گرفتار کرلیا اور اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ع