xحیدرآباد۔/14 جون، ( راست ) جناب میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن سابق شیعہ ممبر آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ نے چیف منسٹر حکومت تلنگانہ مسٹر کے سی آر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولائی 2023 سے پہلی محرم ( پرلہ ) کا آغاز ہورہا ہے جو ساری دنیا میں حیدرآباد کا تاریخی محرم تاریخی بی بی کے علم کے نام سے مشہور ہے جس میں حصہ لینے کیلئے ہر سال ساری دنیاسے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام پیغمبر اسلام ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے بی بی فاطمہ زہرا کے لخت جگر اور حضرت علی کے فرزند حضرت امام حسین ؑکی شہادت کو جونہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا محرم کے مہینے میں ماتم غم و اندوہ کا نذرانہ پیش کرتے ہیں جس کے لئے قطب شاہی سلاطین اور آصف جاہی نظام دور حکومت میں جو تقریباً 400 سال سے قدیم عاشور خانے تعمیر شدہ ابھی بھی یا تو منہدم شدہ حالت میں یا مخدوش حالت میں پائے جاتے ہیں جو حکومت تلنگانہ میں 11 ہزاردرج رجسٹرڈ کتاب الاوقاف میں موجود ہیں جو نہایت مخدوش حالت میں ہیں جہاں تعمیر و مرمت کے ساتھ واٹر لائن، بورویل، ڈرینج سسٹم برائے نام ہے اس کی دیکھ بھال نگہداشت کے لئے کم از کم اس سال جہاں حکومت تلنگانہ یوم تاسیس تلنگانہ کے 10 ویں سال کا جشن منارہی ہے ، عاشور خانوں کیلئے نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے تمام اضلاع کے عاشور خانوں کو بذریعہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس جنگی پیمانے پر 20 کروڑ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ وقف بورڈ کی فہرست کے مطابق جاری کریں۔ مسٹر میر ہادی علی صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن نے ریاست کے 10 لاکھ سے زائد شیعہ مسلمانوں کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ کے 10 ویں سال پر مبارکباد پیش کی۔