حیدرآباد :۔ جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی نے اخبار سیاست ، اور دیگر اخبارات کے ذریعہ گذشتہ دنوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے سبب عاشور خانہ چھلہ مولا علی ، ابراہیم پٹنم کے صحن کے دو شیڈ اڑ جانے کی خبر پر توجہ کرتے ہوئے رکن شیعہ وقف بورڈ مولانا سید نثار حسین حیدر آغا نے نثاران حسین ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر جناب قنبر علی کو توجہ دلائی ۔ جس پر جناب قنبر علی نے اپنی طرف سے پیشکش کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری لے کر کام کو مکمل کردیا ہے جس پر جناب علی رضا نے کار خیر پر اظہار خوشی کیا اور مذکورہ اخبارات اور مولانا حیدر آغا اور جناب قنبر علی سے اظہار تشکر کیا ۔۔