اسلام آباد ۔ 30 ڈسمبر (ایجنسیز) پاکستانی فوج نے قومی میڈیا سے کہا ہیکہ وہ الجزیرہ کے خلاف مہم چلائے۔ کچھ خفیہ کاغذات کے افشاء کے بعد یہ بات سامنے آئی جس کے بعد یہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ پاکستان اور قطر کے درمیانی تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔ پاکستان اور طالبان کے درمیان ثالثی کئے جانے کے بعدیہ بات سامنے آئی ہے۔ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ الجزیرہ ہمیشہ طالبان اور افغانستان کے حق میں رپورٹنگ کرتا ہے جبکہ پاکستان کی ہمیشہ مخالفت کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فوج نے الجزیرہ کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
