اسلام آباد9 ڈسمبر (ایجنسیز) ایک غیرمعمولی کوائڈ پروکو اقدام میں پاکستان نے پیشکش کی ہے کہ وہ برطانیہ سے پاکستانی نژاد گرومنگ گینگ کے سزا یافتہ افراد کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ برطانیہ دو معروف عاصم منیرکے ناقدین کو پاکستان کے حوالے کرے۔ یہ دونوں ناقدین شہزاد اکبر جو سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر رہ چکے ہیں اور عادل راجہ جو پاکستانی فوج کے سابق افسر اور بعد ازاں وہِسل بلوئر بن گئے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ’گرومنگ گینگ‘ ایسے گروہ ہوتے ہیں جو زیادہ تر پاکستانی نژاد مردوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور کمزور اور نابالغ لڑکیوں (اکثر گوری لڑکیاں) کو جنسی استحصال کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
