ممبئی: مشہور گلوکار عاطف اسلم کے گھر کچھ قبل ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو دی۔ انہوں نے لکھا کہ خواتین و حضرات ہمارا نیا مہمان الحمد اللہ (اللہ کا شکر ہے)۔ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا او رماشاء اللہ کہنا نہ بھولیں۔“ عاطف اسلم اولاد ہونے کی خوشی میں الحمدللہ کہا ہے یعنی اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اولاد کی نعمت سے سرفراز کیا۔
لیکن کچھ نام نہاد افراد اپنی ٹی آر پی بڑھانے کیلئے یا پھر شائد ان کی انگریزی کمزور ہونے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ ہندوستان کا دسی مارٹینی ویب سائٹ نے عاطف اسلم نے جو الحمدللہ کہا ہے ان بعض افراد نے عاطف اسلم کے بیٹے کا نام ”الحمدللہ“ سمجھ لیا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر یہ غلطی سامنے آنے پر دیسی مارٹینی جلد ہی اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اور معافی مانگ لی۔