عاقب جاوید کی مصباح پر تنقید

   

لاہور۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ایک ہی وقت میں سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دینا درست فیصلہ نہیں کیونکہ ان کے دور میں کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع نہیں ملے گا۔ عاقب جاوید نے مزید کہاکہ کارکردگی عابد علی کر رہے ہیں مگر موقع عمر اکمل کو دیا گیا جبکہ فخر زمان کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کرنا بھی سمجھ سے باہر تھا۔