عاقب نبی کی خطرناک گیندبازی کی بدولت جموں و کشمیر کی اننگز سے جیت

   

رانچی،6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عاقب نبی کی شاندار گیندبازی ( 38 رنز پر پانچ وکٹ ) کی بدولت جموں کشمیر نے جھارکھنڈ کو گروپ سی مقابلے میں اننگز اور 27 رنز کے فرق سے شکست دے دی۔ جھارکھنڈ نے پہلی اننگز میں 259 رن بنائے تھے جبکہ جموں کشمیر نے 441 رنز کا بڑا سکور بنایا تھا۔ جھارکھنڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ درمیانہ فاسٹ بولر عاقب نبی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 38 رنز پر پانچ وکٹ لئے ۔ جھارکھنڈ کے لیے اشانک جگی نے 34 اور ناظم صدیقی نے 37 رن بنائے ۔ جموں و کشمیر کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور اس میچ میں ملے سات پوائنٹس کے ساتھ اس کے 20 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ جھارکھنڈ کو چار میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے اکاؤنٹ میں 16 پوائنٹس ہیں۔آندھر انے راجستھان کو 6 وکٹ سے شکست دیجے پور، (یو این آئی ) ھنوما وھاري (ناٹ آؤٹ 52 رن) اور شریکر بھرت (50) کی نصف سنچری اننگز سے آندھرا نے راجستھان کو رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی میچ میں پیر کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت سے آندھرا کو 6 پوائنٹس ملے ۔راجستھان نے دوسری اننگز میں آٹھ وکٹ پر 243 رن بنائے ۔ اس وقت سرفراز خان 16 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔ لیکن وہ زیادہ دیر ٹک نہیں سکے اور پوری ٹیم 257 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم کے لئے واحد 79 رن کی نصف سنچری اننگز اشوک مناریا نے بنائی۔ آندھرا کی جانب سے پڈیکلوا وجے کمار نے دو وکٹ، سی اسٹیفنز نے تین اور کے وی ششی کانت نے تین وکٹ حاصل کئے ۔آندھرا نے 152 رن کے ہدف کا سامنا کرتے ہوئے 49.5 اوور میں چار وکٹ پر 152 رن بنائے ۔ کپتان وھاري نے 107 گیندوں میں نو چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے جبکہ بھرت نے 64 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رن بنائے ۔ انکت چودھری نے 17 رن دے کر دو وکٹ لئے ۔