عاقب کی دہلی کو اسٹارک کے ساتھ ضرورت تھی: ابھینو مکوند

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 19 دسمبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی سابق کرکٹر ابھینو مکوند نے آئی پی ایل 2026 منی نیلامی میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے جموں وکشمیر کے فاسٹ بولر عاقب درکو 8.40 کروڑ روپے میں حاصل کیے جانے کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔ مکوند کے مطابق دہلی کیپیٹلزکو مچل اسٹارک کے ساتھ نئی گیند سنبھالنے کے لیے ایک مؤثر فاسٹ بولرکی ضرورت تھی اور عاقب در اسی کردار کے لیے موزوں انتخاب ہیں۔ عاقب در جو 30 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ نیلامی میں اترے تھے، دہلی کیپیٹلز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرس کے درمیان سخت مقابلے کے بعد دہلی نے حاصل کر لیا۔ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ عاقب کو گھریلو کرکٹ میں مسلسل وکٹیں لینے والا بولر مانا جاتا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں انہوں نے ڈیتھ اوورز میں بھی اپنی مہارت بہترکی ہے۔ دہلی کیپیٹلز کے شریک مالک پرتھ جندال نے کہا کہ ٹیم کو سوئنگ بولنگ کے ساتھ ابتدائی وکٹیں لینے والے بولرکی تلاش تھی اور عاقب در اس کردارکے لیے بہترین امیدوار ثابت ہوئے۔