عالمی اداروں میں آئی ایس بی طلبہ کی بھرتیاں

   

سب سے زیادہ تعداد اور معاوضہ میں 124 فیصد اضافہ
حیدرآباد 3 ڈسمبر (پی ٹی آئی) انڈین اسکول آف بزنس کے طلبہ کی سب سے زیادہ تعداد کو رواں سال کے دوران بھرتی کنندہ اداروں نے منتخب کیا اور ان کے آئی ایس بی سی ٹی سی کے ماقبل معاوضہ کے مقابلے 124 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’آئی ایس بی کے طلبہ کی سب سے زیادہ تعداد کو اس سال بھرتی کنندہ اداروں نے منتخب کیا اور ماقبل آئی ایس بی سی ٹی سی کے مقابلے ان کے معاوضہ میں 124 فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘۔ اس ادارہ نے 2020 کے فلیگ شپ پوسٹ گریجویٹ پروگرام برائے انتظامیہ کے لئے رواں بھرتیوں کی کلاس میں عبوری پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔ آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس / ٹیکنالوجی، ای ۔ کامرس، بی ایف ایس آر، ایف ایم سی بی / رئیل، صحت، تعلیم، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ، رئیل اسٹیٹ، انفراسٹرکچر اور عالمی صلاحیتوں کے حامل مراکز جیسے اداروں اور صنعتوں کی طرف سے آئی ایس بی کے طلبہ کی بڑے پیمانے پر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ اکسنشور، الواریز اینڈ مارسل، اے ٹی کیزن، بائین اینڈ کمپنی، ہوسٹن کنسلٹنگ گروپ، ڈالبرگ اور ڈیلائٹ انڈیا جیسی کنسلٹنگ کمپنیوں کی طرف سے بھی اس اسکول کے طلبہ کی کثیر تعداد کی بھرتیاں جاری ہیں۔ تاحال 314 طلبہ کی بھرتیاں ہوچکی ہیں۔