عالمی ادارہ صحت کا رمضان المبارک کیلئے ہدایات جاری کرنے کا اعلان

   

جنیوا / نئی دہلی7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی تنظیم صحت کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان المبارک کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ‘ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ ایچ ڈی پی تنظیم اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں سے رابطے میں ہے اور ان سے بات کررہا ہے ۔ رمضان کیلئے بھی ہدایات تیار کئے جارہے ہیں۔مسٹر ریان نے مذہبی بنیاد پر کورونا مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔