عالمی ادارہ صحت کا وائرس کی روک تھام کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر زور

   

Ferty9 Clinic

جنیوا ۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو روکنے کیلئے ممالک کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی اس پر قابو پانا ممکن ہے۔جہاں پچھلے 6 ہفتوں میں دنیا بھر میں کیسیس کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے وہیں ازبکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے اور ہانگ کانگ نے مقامی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن میں ‘غیر معمولی اضافہ’ ریکارڈ ہونے کے بعد اسکول پیر سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے اٹلی، اسپین، جنوبی کوریا اور ہندوستان میں کیسیس میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چاہے اس وبا کا پھیلاؤ کتنا ہی برا کیوں نہ ہو اسے روکنا ممکن ہے۔