عالمی ادارہ صحت کو کورونا پر جلد قابو پالینے کی امید

   

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں ویکسین کی مہم شروع ہوچکی ہے لیکن ابھی تک غریب ممالک ویکسین سے محروم ہیں۔ ڈبلیو ایچ اونے یہ بھی کہا ہے کہ موذی کورونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے ۔ ہمیں آپس میں لڑنے کے بجائے جان لیوا وائرس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ڈبلیو ایچ کا کہنا تھا کہ امیر ممالک اپنے عوام کو ویکسین کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، غریب ممالک تاحال کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 430 سے زائد ہوگئی جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 67 ہزار سے زائد چکی ہیں۔