عالمی ادارہ کیساتھ مل کر کام کریں گے : تھامس گرین فیلڈ

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں امریکہ کی نئی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ وہ دنیا کے تنازعات سے نمٹنے ، انسانی حقوق کے فروغ اور تنظیم کو بہتر بنانے کے لئے عالمی ادارہ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہیں۔اس سے قبل جمعرات کو تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو اپنی سرکاری اسناد پیش کیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ‘‘میں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ک سامنے خود کو امریکی نمائندہ کے طور پر پیش کیا اور مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی’’۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پائے جانے والے پرانے اور نئے تنازعات کو حل کرنے ، انسانی حقوق کے فروغ اور تنظیم میں بہتری کے بارے میں امریکہ کا واضح مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔