عالمی اردو کانفرنس کی تیاریوں پر ایم ایل سی فاروق حسین کا ا جلاس

   

حیدرآباد ۔ 26 فبروری (پریس نوٹ) ایم ایل سی فاروق حسین نے عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن میں منعقد شدنی سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کی تیاریوں کیلئے اجلاس طلب کیا۔ اب ضرورت اس بات کی ہیکہ اس عظیم اور تاریخی یونیورسٹی کے اردو شعبہ جات کو فعال بنایا جائے اور نوجوان نسل کی تربیت کی جائے۔ اس اجلاس میں فاروق حسین نے عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی کو اردو سرگرمیوں کیلئے جامعہ عثمانیہ کا سب سے فعال شعبہ قرار دیتے ہوئے پرنسپل کالج پروفیسر ایم ویجولتا کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے 20 سال بعد اردو فیسٹیول کا احیاء قابل تحسین ہے۔ جنرل کنوینر شیخ احمد ایاز و صدر انجمن طلبائے قدیم نے کہا کہ آج کے طلباء کو بیت بازی مقابلے جات کے ذریعہ ایسے اشعار یاد کروائے جائیں جس سے ان کی شخصیت سازی اور ذہن سازی ہو۔ اس ضمن میں پروفیسر مجید بیدار اور کنوینر پروگرام ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ سے تفصیلات حاصل کی ۔ اس موقع پر مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کو صدرنشین منتخب کیا گیا اور اراکین کمیٹی کی حیثیت سے سید عبدالکلیم جنرل سکریٹری این آر آئی گروپ، ڈاکٹر محمد کمال الدین، خواجہ مسیح الدین، محمد انور احمد فہیم، محمد ذاکر الدین، پروفیسر عرشیہ جبین، ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر رضوانہ بیگم، ڈاکٹر جہانگیر احساس، جناب عامر علی خان کو سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کی مشاورتی کمیٹی کے صدر منتخب ہونے پر جنرل کنوینر شیخ احمد ایاز، کنوینر ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ، جنرل سکریٹری یوتھ اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن صالح بن عبداللہ باحاذق اور محمد اعظم حسین نے روزنامہ سیاست کے دفتر پہنچ کر نیوزایڈیٹر عامر علی خان کو تہنیت پیش کی۔