عالمی انسداد تمباکو نوشی 31 مئی کو

   

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن 31 مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںمحکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔