عالمی آبادی میں جاری اضافہ میں کمی

   

برلن : گزشتہ 30 برسوں میں دنیا کی آبادی میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بات جرمن فاؤنڈیشن فار ورلڈ پاپولیشن (ڈی ایس ڈبلیو) کی ایک نئی رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔ اس پیشرفت کی وجہ شرح پیدائش میں کمی بتائی گئی ہے۔ یہ شرح 1990 میں اوسطاً 3.2 بچے فی عورت تھی، جو اب کم ہو کر 2.3 بچے فی عورت پر آ گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مختلف ممالک کے درمیان قدریں بہت مختلف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صحارا کے جنوب میں واقع افریقی ممالک میں اس وقت سب سے زیادہ شرح پیدائش 4.7 بچے فی عورت ہے۔