ویانا۔یوروپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے پیش کی گئی اس قرار داد میں تہران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایجنسی کے انسپکٹروں کو اپنی دو نیوکلیئر تنصیبات تک رسائی دے ۔ ایجنسی کے اطمینان کیلئے اس کے انسپکٹروں کیساتھ بلا تاخیر مکمل تعاون کرے ۔
’بلیک لائیوز میاٹر‘ تحریک
یورپی پارلیمان کی حمایت
بروسیلز۔ یورپی پارلیمان نے سیاہ فام افراد کے حقوق کیلئے ’بلیک لائیوز میاٹر‘ مہم کی حمایت کی ہے۔ دنیا بھر میں جاری اس پر امن تحریک کے حق میں یورپی پارلیمان کے ممبران نے قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی پرتشدد ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز کے خلاف مہم نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیا۔