عالمی باکسنگ کا تجربہ بگ باوٹ میں کام آئے گا:بدھوڑی

   

نئی دہلی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دو سال پہلے ہیمبرگ میں عالمی چمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے واحدہندوستانی کھلاڑی گورو بدھوڑی نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ ان کے57 کلوگرام زمرے کے بیشتر مکے باز اس مرتبہ بگ باوٹ لیگ کا حصہ ہوں گے اور انہیں ان سب سے مقابلہ کرنے کا وہ تجربہ ملے گا۔گورو نے کہا کہ ورلڈ سیریز باکسنگ میں وہ اطالوی تھنڈرس اور ایک اور موقع پریو ایس اے ناک آؤٹ سے کھیل چکے ہیں۔ اٹلی کی ٹیم سے انہوں نے قزاقستان کے ایک عالمی رینکنگ کے کھلاڑی کو شکست دے کر سب کو حیرانکیا۔ لیگ میں اپنی ٹیم کی جیت کے کیا معنی ہوتے ہیں، اسے وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں اور اپنی اس فارم کو وہ بگ باوٹ لیگ میں برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلرو براولرس کو چمپئن بنانا اس لیگ میں ان کا سب سے بڑا مقصد رہے گا اور انہیں یقین ہے کہ لیگ کا تجربہ ان کے لئے اولمپک کولیفائنگ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بنیاد تیار کرے گا۔گورو بگ باوٹ لیگ میں بنگلور براولرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ انہیں گجرات اڈانی کے محمد حشام الدین ، اوڈیشہ واریئرس کے سچن سیواچ، بامبے بلیٹس کے کوندر سنگھ بشٹ اور نارتھ ایسٹ راھنوس کے ایم ای خان سے مقابلہ کرنا ہے ۔پنجاب رائلس کی جانب سے ازبکستان کے ابو مالک خالاکووف کے طور پر ان کے سامنے ایک بین الاقوامی مکے باز کا چیلنج ہوگا جو گزشتہ سال کے یوتھ ورلڈ اور یوتھ ایشین چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔