عالمی برادری حوثیوں کے خلاف حرکت میں آئے: یمنی وزیر اطلاعات

   

صنعا ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حوثیوں کی کارستانیوں پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حرکت میں آئے۔جمعہ کے روز اپنی ٹویٹ میں الاریانی نے لکھا کہ “ہم حوثی ملیشیا کی قیادت کے خلاف بھرپور اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے اب تک دسمبر 2018 میں اعلان کردہ سویڈن معاہدے کی کسی شق کی پاسداری نہیں کی”۔یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی صداقت، مقام اور ساکھ واقعتا داؤ پر لگ چکی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور مارک لوکوک کا بیان قابل غور ہے۔