اقوام متحدہ : میانمار کیلئے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کرسٹین شرینر برگنر نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہیکہ اگر سلامتی کونسل نے متفقہ لائحہ عمل طے نہ کیا تو میانمار خانہ جنگی اور خونریزی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ چہارشنبہ کو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا اگر عالمی برادری کوئی ایکشن اٹھانے کی بجائے میانمار کی فوجی حکومت سے بات چیت کے انتظار میں رہی تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ سلامتی کونسل میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن روکنے کے لیے مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے تاہم چین نے وہاں کی حکومت پر اقتصادی پابندیوں اور دباؤ ڈالنے کی مخالفت کی ہے۔