عالمی بینک سے بنگلہ دیش کیلئے ڈھائی کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری

   

ڈھاکہ : عالمی بینک نے بنگلہ دیش کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی۔خبررساں اداروں کے مطابق ڈھاکا حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عالمی بینک سے منظورپیکیج سے پائیدار ترقی اور کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی۔ اس پیکیج سے سماجی تحفظ کے پروگرام اور توانائی کے شعبے کی پالیسیوں میں توسیع اور جدت کی کوشش کی جائے گی۔