عالمی بینک کی سری لنکا کیلئے امداد کی منظوری

   

نیویارک : سری لنکا نے کہا ہے کہ بنیادی ضروریات کی دستیابی میں تعاون کے لئے عالمی بینک سری لنکا کو 600 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔الجزیرہ کی خبر کے مطابق سری لنکا صدارتی دفتر میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” عالمی بینک نے سری لنکا میں درپیش اقتصادی بحران کے خلاف جدوجہد کے لئے 600 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے”۔بیان کے مطابق مذکورہ امداد کا 400 ملین ڈالر پر مشتمل حصہ “مختصر مدت ” میں فراہم کیا جائے گا۔ عالمی بینک نے ملک میں جاری اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے امداد جاری رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔سری لنکا کے وزیر خزانہ علی صابری ایشیاء ترقیاتی بینک سے بھی امداد طلب کریں گے۔واضح رہے کہ اقتصادی بحران کے پنجے میں جکڑے ہوئے ملک سری لنکا نے 12 اپریل کو ڈیفالٹ میں گرنے کا اعلان کیا تھا۔جنوبی ایشیاء کا 21 ملین آبادی والا جزیرہ ملک ‘سری لنکا’ 1948 سے لے کر اب تک کے بْرے ترین اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔