لندن ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی بینک نے جمعرات 27 فروری کو صومالیہ کے ساتھ باقاعدہ روابط بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ روابط گزشتہ قریب تیس برس سے معطل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طرح صومالیہ کو کم قیمت ترقیاتی مدد تک رسائی حاصل ہونے کی راہ ہم وار ہو گئی ہے۔ 1991میں صومالیہ میں شورش کے آغاز کے بعد عالمی بینک نے صومالیہ کے ساتھ روابط ختم کر دیے تھے، لیکن حالیہ کچھ عرصے میں الشباب کی کارروائیوں کے باوجود عالمی بینک اور صومالی حکومت نے روابط بحال کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔ عالمی بینک کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں صومالی حکومت نے اصلاحات سمیت درست جہت میں متعدد اہم کوششیں کی ہیں۔