روم۔ اٹلی کے پریزینا گلیشیر (برفانی علاقہ ) کو سفید جیوٹیکسٹائیل ٹارپلین سے ڈھانکا جارہا ہے جس سے سمجھا جاتا ہے کہ سورج کی روشنی کا اثر کم ہوگا اور گلیشیر کے پگھلاؤ میں تیزی نہ ہوگی ۔ حکام نے کہا کہ عالمی حدت کے سبب گلیشیر تیزی سے پگھلتے جارہے ہیں جس سے بچاؤ کے لئے درجہ حرارت کو مخصوص حد تک برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ اسی مقصد سے ٹارپلین شیٹ استعمال کئے جارہے ہیں جن کی پیمائش ستر میٹر ضرب پانچ میٹر ہے ۔ انھیں جوڑکر سلائی کی گئی ہے اور اُن پر ریتی کے تھیلے رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ ہوا کے زور سے اُڑنے نہ پائیں۔ یہ گلیشیر 1993 ء کے بعد سے اپنا زائد از ایک تہائی حجم کھوچکا ہے ۔