عالمی حسیناؤں نے یادگیری گٹہ کا مشاہدہ کیا

   

بھونگیر ۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مس ورلڈ کی حسیناؤں نے یادگیری گٹہ کی تاریخی مندر یشکی نرسمیما سوامی مندر کا دورہ کیا۔ مس ورلڈ کے 9 حسیناؤں نے یادگیری گٹہ مندر کے احاطہ میں پہنچ کر مشاہدہ کیا۔ مندر کے ذمہ داران اور رکن اسمبلی نے ان کا جوش کے ساتھ استقبال کیا۔ یہ پروگرام دن کے 5 بجے شروع ہوا اور اختتام 7 بجے شب ہوا اور دوسرا مس ورلڈ پوچم پلی میں 4 بجے شروع ہوا یہاں پر حسیناؤں نے ہینڈلوم اور دیگر ملبوسات کا معائنہ کیا۔ یہاں پر بھونگیر ایم ایل اے انیل کمار ریڈی نے اور بھونگیر کلکٹر نے حسیناؤں کا استقبال کیا اور حسیناؤں کو ہینڈلوم ملبوسات بطور تحفہ پیش کیا۔