ریاض :سعودی دارالحکومت ریاض کی خلا ء سے لی گئی ایک دلکش تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ خوبصورت منظر عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود سعودی خلا باز علی القرنی نے لیا اور بھیجا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض رات کو روشن ہے اور اپنے اطراف کے ماحول کو بھی روشن کر رہا ہے۔القرنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ ریاض کا چہرہ مجھے بادلوں کے آئینے میں نظر آیا، اللہ آپ کو خوش رکھے، اے ریاض کے لوگو! یہ وہ تصویر ہے جو ہم نے دارالحکومت کے بین الاقوامی خلائی ا سٹیشن سے لی ہے۔یہ تصویر مختلف مواصلاتی پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گئی۔ لوگوں نے تصویر دیکھ کر تبصروں کی بھرمار کردی۔ اس تصویر پر لوگوں نے شاعری اور آیات قرآنیہ پر مبنی تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ریاض ایک روشن موم بتی ہے۔واضح رہے دو سعودی خلابازوں، ریانہ برناوی اور علی القرنی کو دو دیگر خلا بازوں کے ساتھ 21 مئی کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس کے تیار کردہ فالکن 9 راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی ا سٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔