دبئی، 17 مارچ (آئی اے این ایس) حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ویمنز پلیئر رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔نیوزی لینڈ اس وقت اپنے ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہا ہے، جہاں اس نے پہلے میچ میں 80 رنز کی بڑی کامیابی حاصل کی۔اس میچ میں کپتان امیلیا کیر نے78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جس کے بعد رینکنگ میں بھی ان کی ٹیم کو فائدہ پہنچا۔اوپنر جارجیا پلمر نے 63 رنز کی اہم اننگز کی بدولت نو درجے ترقی کرتے ہوئے بیٹرز رینکنگ میں 41 واں مقام حاصل کر لی۔اسی طرح فاسٹ بولرجیس کیر نے 11 درجے ترقی کرتے ہوئے 23 واں مقام حاصل کی، جو ان کے کیریئر کی بہترین مقام ہے۔سابق کپتان سوفی ڈیوائن نے بھی آل راؤنڈرزکی فہرست میں چھ درجے بہتری کے ساتھ 11واں مقام حاصل کی، خاص طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف چار وکٹیں لینے کے بعد ان کی کارکردگی کو سراہاگیا۔ونڈے سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے خلاف 3-0 سے کلین سوئپ کیا، جس کے بعد کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ میڈی گرین پانچ درجے ترقی کر کے 17ویں جبکہ امیلیا کیر دو درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر 19ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔وکٹ کیپر بیٹر ازابیلا گیز نے بھی تین درجے ترقی کر کے 61ویں پوزیشن حاصل کی۔