ار ایس ایس عالمی سطح پر اپنی خراب ہو رہی شبیح سے کافی پریشان ہے۔ اب فسطائی نظریہ کی حامل اس تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت نے ار ایس ایس کی شبیح کا دفاع کرنے کےلیے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر یس یس کے لیڈر ارون کمار نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ار ایس ایس کے سربراہ تنظیم کے افکار و خیالات سے آگاہ کرنے کےلیے 24 ستمبر کو دہلی میں غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت غیر ملکی میڈیا کو آر یس یس کا کام، متعلقہ موضوعات اور اسکی فکر سے اگاہ کریں گے۔ اس کےلیے 70 غیر ملکی میڈیا تنظیموں کو دعوت بھیجی گئی ہے۔ ارون کمار نے کہا کہ اس کا مقصد مختلف موضوعات پر ار ایس ایس کے نظریہ کو پیش کرنا ہے۔ ارون کمار نے مزید کہا کہ یہ ایک غیر رسمی ملاقات ہوگی، اسلئے اس اجلاس میں کی گئی باتوں کو نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موہن بھاگوت غیر ملکیوں سے ملاقات امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر سے دفعہ 370 ختم کیے جانے کے بعد مودی حکومت اور جس تنظیم سے وہ تعلق رکھتے ہیں اس پر عالمی فورم اور میڈیا میں طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہے۔ اسی لئے ار ایس ایس پریشان ہے۔ وہ عالمی میڈیا کے سامنے صفائی پیش کرنا چاہتے ہیں۔