جنیوا، 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ترقی پذیر ممالک میں لاکھوں صفائی ملازمین انتہائی برے حالات میں کام کرنے کے لئے مجبور ہیں جس سے ان کی صحت اور زندگی خطرے میں ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی عزت اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جمعرات کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق صفائی ملازمین لازمی عوامی خدمات انجام دیتے ہیں جو انسانی صحت کے تحفظ کے لئے اہم ہے ۔ وہ اکثر معاشرے کے محروم، غریب اور امتیازی سلوک کا شکار لوگ ہوتے ۔ وہ بغیر کسی سامان اور سکیورٹی کے کام کرتے ہیں اور ان کے پاس قانونی حقوق بھی نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے پبلک ہیلتھ اور ماحولیات کے شعبے کی ڈائریکٹر ماریا ئنیرا نے کہا‘‘صفائی ملازمین نے دنیا میں عوامی صحت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ایسا کرنے کے دوران ان کی اپنی ہی صحت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ یہ ناقابل قبول ہے ’’۔عالمی ادارہ صحت کے علاوہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، واٹر ایڈ اور ورلڈ بینک نے ترقی پذیر ممالک میں صفائی ملازمین کے حالات پر اس رپورٹ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ صفائی ملازمین کے غیر انسانی حالا ت کے متعلق بیداری پید ا کی جائے اور تبدیلی لائی جائے ۔
