عالمی سطح پر فنڈ اکھٹا کرنے 18ا پریل کو پروگرام

,

   

کورونا کے خلاف جنگ

شاہ رخ خان ، پرینکا چوپڑہ کے بشمول دنیا کی اہم شخصیتوں کی شرکت

جنیوا ؍ نئی دہلی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ سے جنگ کے لئے عالمی سطح پر فنڈ اکٹھا کرنے کے مقصد سے 18 اپریل کو ایک خصوصی نشریات ‘ون ورلڈ: ٹوگیدر اٹ ہوم’ کا انعقاد عمل میں لا یا جارہا ہے جس میں لیڈی گاگا ، شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا سمیت دنیا کی 25معروف ہستیاں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس اے . گیبریسس نے کل اس کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ’گلوبل سٹیزن‘کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔لیڈی گاگا اس کی اہم کیوریٹر ہیں۔ اس میں دنیا کے نامور شخصیات کے ساتھ برطانیہ کے جانے مانے فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی شامل ہوں گے . بالی و ڈ سے شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا پروگرام میں حصہ لیں گے ۔لیڈی گاگا نے بتایا کہ اس نشریات کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بنائے گئے ’’کووڈ 19 سالیڈیٹري رسپانس فنڈ‘‘کے لئے پیسہ اکٹھا کرنا ہے ۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف براہ راست جنگ میں شامل صحت اہلکاروں کے تئیں بھی تشکر کا ظاہر کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 3.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔گلوبل سٹیزن کے بانی ھیو ایوانز نے کہا کہ ہمیں غریب اور متوسط افراد تک سازو سامان کی رسائی کو یقینی بناناہوگا۔اس پروگرام کوہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 19 اپریل کو رات 2:30 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس کی عالمی نشریات بی بی سی 1 پر 19 اپریل کو ہوگی۔ اس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور ان کے خاندانوں کے حقیقی تجربات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ دی ٹونائٹ شو ’کے میزبان جم فیلن، ’جمی کمیل لائیو‘کے میزبان جم کمیل اور ’دی لیٹ شو ود سٹیفن کولبرٹ‘کے میزبان سٹیفن کولبرٹ پروگرام کے معاون آپریٹر ہوں گے ۔اس پروگرام میں ایلنس ماریسٹ، اینڈیریا بوسیل، بیلی ایلس، بیلی جو آمرسٹنگ، بورنا بائے ۔ کرس مارٹن، ایڈی ویٹر، ایلٹن جان، فنس او کونول ، کیری واشنگٹن، لینگ لینگ ، لیزو مالوما، پال مارکٹارنی، اور اسٹیو وانڈرجیسی معروف شخصیات شامل ہوں گی۔