عالمی سطح پر کورونا سے 2.12 لاکھ افرادہلاک

,

   

تقریباً 30 لاکھ 50 ہزارافراد مہلک وباء سے متاثر
بیجنگ ؍ جنیوا ۔ 28اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ گیارہ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں، جہاں ان کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے جبکہ امریکہ میں ہلاکتوں کے تعداد ستاون ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین دوسرے، اٹلی تیسرے، فرانس چوتھے جبکہ جرمنی پانچویں نمبر پر ہیاپنے ہی ملکوں میں مہاجر بننے والوں کی ریکارڈ تعدادتنازعات کے باعث اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جنیوا میں اس حوالے سے شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار انیس میں اپنے ملکوں میں مہاجرین بننے والے افراد کی تعداد تقریبا چھیالیس ملین تھی۔

ان میں سے تین چوتھائی مہاجرین کا تعلق صرف دس ممالک سے ہے اور ان ممالک میں سرفہرست شام، کولمبیا، کانگو، یمن اور افغانستان ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان میں اٹھارہ لاکھ بچے ہیں، جو تنازعات کے باعث اپنے ہی ملکوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو۔ واضح رہیکہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے جاہے ہیں اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2.12 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 30.42 لاکھ افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازی ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 29435 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 934 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں ملک میں اب تک 6869 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طورپر ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 9.89 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ56259 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26977 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 199414 لوگ اس وبا سے متاثرہوئے ہیں۔ اسپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 2.30 لاکھ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور23521 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83918 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4637 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔ دریں اثنا ، کورونا وائرس کے متاثرین اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.66 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 23327 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6126 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 21157 لوگوں کی موت ہو چکی ہے . وہیں ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.13 لاکھ ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 2900 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔