عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 60 ہزار متاثرین

   

٭ زائد از 60 ہزار افراد کورونا وائرس سے عالمی سطح پر متاثر ہوچکے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلت کمیشن نے کہا کہ ملک میں جملہ 59,804 معاملہ درج ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد بڑھ کر 1500 ہوچکی ہے۔ چین کے صوبہ ہوبئی جو کورونا وائرس کی وبا کا مرکز ہے، وہاں ریکارڈ 242 تازہ اموات پیش آئیں اور چہارشنبہ کو ایک ہی دن میں تقریباً 15 ہزار نئے کیس درج ہوئے ہیں۔