عالمی سطح پر کورونا کے متاثرین کی تعداد دیڑھ کروڑ سے متجاوز

   

واشنگٹن: دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6لاکھ 33ہزار سے زائد ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں چار ملین سے زائد افراد میں اس وبائی مرض کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 44ہزار سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ دیگر شدید متاثرہ ممالک میں برازیل، ہندوستان، روس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ پچھلے سال کے اواخر میں چین سے پھیلنے والے اس مرض سے اب تک دنیا بھر میں 88لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔