عالمی سطح پر ہندوستانی خواتین کو اعزاز

   

نظام آباد میں منعقدہ تقریب سے رکن اسمبلی گنیش گپتا و دیگر کا خطاب

نظام آباد: عالمی یوم خواتین کے موقع پر راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں ضلع خواتین و اطفال محکمہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو ، ایم ایل سیوی جی گوڑ، مئیر نیتو کرن نے شرکت کی اور شمع روشن کرتے ہوئے کیک کٹ کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستانی خواتین کو اعزاز حاصل ہے اور ہندوستانی خواتین ہر شعبہ میں اپنی مہارت دکھائی ہے ۔ ہندوستانی خواتین صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم اور چیف منسٹر کی حیثیت سے کام کرنے کا کامیاب موقع حاصل ہوا ۔ ریاستی حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ لڑکیوں کیلئے شادی مبارک، کلیانہ لکشمی اور معمر خواتین کو آسرا پنشن وظائف فراہم کیا جارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواتین ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے مردوں کے مساوی آگے بڑھ رہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں میں خواتین کی کارکردگی اہمیت کے حامل ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ آنگن واڑی اور آشا ورکرس کی خدمات کوویڈ کے موقع پر اہمیت کی حامل رہی اور دو سالوں سے فرائض کو انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا اور ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ کوویڈ کے موقع پر کئی افراد نے چھٹی حاصل کی لیکن آشا ورکرس ، آنگن واڑی ورکرس ، پی پی کٹ پہنتے ہوئے اپنی خدمات کو جاری رکھا اس اجلاس میں ریاستی مہیلا کمیشن کی رکن سدم لکشمی ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے علاوہ نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، کارپوریٹرس ، سابق مئیر آکولہ سجاتا ، ادیشنل کلکٹر چترا مشرا نے بھی شرکت کی ۔