عالمی سطح پر 2020 ء میں 50 صحافیوں کا قتل ہوا

   

واشنگٹن : رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کے مطابق 2020 میں 50 صحافی اور میڈیا کارکنوں کو ان کے کام کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ بیشتر صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو ایسے خطوں میں قتل کیا گیا جہاں جنگ نہیں چل رہی تھی۔نگران تنظیم نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار منظم جرائم، بدعنوانی یا ماحولیاتی امور کی تحقیقات کرنے والے نامہ نگاروں کو ہدف بنانے میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔آر ایس ایف کی رپورٹ میں میکسیکو، بھارت اور پاکستان میں صحافیوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔