تین کا انسانوں پر تجربہ کیا جارہا ہے : ڈبلیو ایچ او
٭ عالمی صحت تنظیم کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس کے علاج کیلئے 70 ویکسینس کی تیاری کی جارہی ہے جن کے منجملہ تین ویکسینس کا انسانوں پر تجربہ کیا جارہا ہے۔ کینسین بائیلوجیکس کمپنی اور بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کی جانب سے تجرباتی ویکسین کا کلینیکل عمل جاری ہے۔ یہ دوسرے مرحلہ میں ہے۔ دیگر دو ویکسین امریکی کمپنیوں موڈرینا اور اینویو فارماسیوٹیکلس کمپنیوں کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں۔