نیویارک : کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت میں اس سال ترقی کی شرح 4.7 فیصد رہے گی۔ یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کی طرف سے بتائی گئی۔ اس سے قبل اس ادارہ کا اندازہ تھا کہ رواں برس کے دوران عالمی معیشت میں شرح نمو 4.3 فیصد تک رہے گی۔ اس ممکنہ اضافے کی بڑی وجہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں اقتصادی بحالی کے عمل میں توقع سے زیادہ بہتری کے آثار بتائے گئے ہیں۔ رواں برس امریکی معیشت کی شرح ترقی 6.5 فیصد تک رہے گی۔