نئی دہلی۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی شہرت یافتہ نیدرلینڈز گول کیپر ٹرینر ڈینس واں ڈے ہال ہندوستانی گول کیپرس کو ٹریننگ دیں گے۔ اس سات روزہ کیمپ کا آغاز پیپرے دہلی میں شروع ہورہا ہے ، جس میں ہندوستانی گول کیپرس پی آر سری جیش اور کرشن بہادر پاٹھک اس ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ اس کیمپ کا انعقاد اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا بنگلورو کامپلیکس میں ہوگا جس کی نگرانی ہندوستانی کوچ گراہم ریڈ کریں گے۔ ہندوستانی گول کیپرس سری جیش اور پاٹھک کے علاوہ دوسرے گول کیپرس سورج کرکیہرا، جگ راج سنگھ، پارس ملہوترہ، جگدیپ وٹال، پون، پرشانت کمار چوہان اور ساحل کمار نائیک حصہ لیں گے۔ ریڈ نے کہا کہ 2019ء کا یہ پہلا کیمپ ہے جس میں ہندوستان کے 33 گول کیپرس کے علاوہ نئے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔ اس کیمپ کا مقصد ہندوستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق سانچے میں ڈھالنا ہے۔