نئی دہلی، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا ہے کہ ‘لاک ڈاؤن’ ختم ہونے کے بعد بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اجازت متعلقہ ممالک میں کرونا وائرس ‘کووڈ۔19 کی صورتحال کے جائزہ کے بعد ہی دی جائے گی۔مسٹر پوری نے ایک ورچول پریس کانفرنس میں نامہ نگارون کے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘اپریل کے وسط تک لاک ڈاؤن ہے ۔ اس کے بعد سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کسی ملک سے پروازوں کو ہندوستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔’’وزیر شہری پرواز پردیب سنگھ کھرولا نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی کچھ ممالک سے آنے والی پروازوں کے ملک میں آنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ جب مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی وزارت صحت کسی مک کے ساتھ ہوائی آمدورفت کو محفوظ قرار دے گا اس کے بعد ہی وزارت شہری پرواز اس ملک سے پروازوں کو آنے کی اجازت دے گا۔گھریلو پروازوں کے بارے میں مسٹرپوری نے کہاکہ وہ پرامید ہیں اور انہیں امید ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی۔ سرکاری جہاز کمپنی ائر انڈیا کے صدر اورمنیجنگ ڈائرکٹر راجیو بنسل نے بتایاکہ اس نے پروازیں شروع کرنے کے لئے پوری تیار کرلی ہے ۔ وافر مقدار مین سینٹائزر موجود ہے ۔ کرو اہلکاروں کے لئے حفاظتی ذرائع جیسے ماسک، دستانیں اور خاص سوٹ کا انتظام کرلیاگیاہے ۔مسافروں کے ٹکٹ رد کئے جانے پر فیس لئے جانے کی شکایتوں کے بارے میں مسٹٹر کھرولا نے کہا کہ شہری پرواز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ہدایات واضح ہیں کہ ائرلائنس ٹکٹ رد کرانے پر فیس نہیں لے سکتی۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کو ٹکٹ رد کرنے کے بجائے آگے کے سفر کے لئے اس پیسے کے استعمال کے لئے تحریک دینی چاہئے اور اسی کوشش کے تحت جہاز کمپنیاں ریزرو کریڈیٹ جاری کررہی ہیں۔کچھ ائر لائنس کی جانب سے ‘لاک ڈاؤن’ ختم ہونے کے اگلے دن یعنی15 اپریل سے ٹکٹ بک کرنے کے سوال پر مسٹر کھرولا نے کہا کہ اس معاملے میں جہازکمپنیاں آزادہیں۔ اگر لاک ڈاؤن کی مدت مزیدبڑھتی ہے تو انہیں ٹکٹ رد کرنے ہوں گے ۔