دی ہیگ ۔ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت کی اپیل کورٹ نے موجودہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور اسرائیلی فضائیہ کے سابق سربراہ امیر ایچل کے خلاف دائر ایک مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مقدمہ فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسماعیل زیادہ خاندان کی طرف سے کرایا گیا ہے۔ مدعی خاندان نے مدعا علیہان پر الزام عاید کیا ہے کہ انہوں نے 20 جولائی 2014کو غزہ میں واقع ان کے گھر پر وحشیانہ بمباری کرائی تھی جس کے نتیجے میں ان کا مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا۔ وسطی غزہ سے تعلق رکھنے والے اسماعیل زیادہ نے کچھ عرصہ قبل عالمی فوج داری عدالت میں یہی کیس کرایا تھا مگر 29 جنوری 2020کو دی ہیگ کی ابتدائی عدالت نے یہ کہہ کر مقدمہ خارج کردیا تھا کہ ملزمان چونکہ فوجی افسران ہین اور انہیں تحفظ حاصل ہے۔ عدالت کے پاس ایسے عہدیداروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں۔