لندن ۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے دیا جانا چاہیے اور اس عدالت یا اس کے اہلکاروں کو اپنے خلاف کسی بھی طرح کی پابندیوں کے خوف کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ڈومینیک راب نے یہ بات اس لیے کہی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات 11 جون کو اس بین الاقوامی عدالت کے چند ایسے اہلکاروں کے خلاف سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں، جو اس بارے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا افغانستان میں اپنے طویل قیام کے دوران امریکی فوجی دستے وہاں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔