عالمی عدالت کے تفتیش کاروں کو ثبوتوں کی فراہمی: ذرائع

   

غزہ: دو باوثوق ذرائع نے خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کوبتایا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے استغاثہ نے غزہ کے دو سب سے بڑے ہسپتالوں میں طبی کارکنوں کے انٹرویوز کیے ہیں۔ عدالت کے تفتیش کاروں نے غزہ کی پٹی میں ممکنہ جرائم کے بارے میں طبی ماہرین سے بات کی اور ان سے شوہد اکھٹے کئے ہیں۔دو ذرائع نے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ عدالتی تفتیش کاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ شہر کے مرکزی طبی مرکز الشفا ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین اور ناصر ہسپتال میں کام کرنے والے دیگر افراد سے شہادتیں حاصل کیں۔دونوں ذرائع نے ممکنہ گواہوں کی حفاظت کے خدشات کے پیش نظر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ ہسپتالوں میں پیش آنے والے واقعات عدالت کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا حصہ بن سکتے ہیں، جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف دوسروں کے ساتھ ساتھ نسل کشی اور جارحیت کے مرتکب افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کی جانچ کر رہی ہے۔