عالمی قرآنی وروحانی مہم کے 30سال مکمل ،نمایاں خدمات انجام دینے والوں سے اظہارتشکر

   

حیدرآباد:16 مئی (پریس نوٹ) خادم القرآن مولانا پیرسیدشبیرنقشبندی افتخاری بانی ومحرک عالمی قرآنی وروحانی مہم نے کہا کہ میں اللہ کے حضورقرآنی وروحانی مہم کے 30 سال مکمل ہونے پرسجدہ شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سچائی ہے کہ اللہ اپنے مقدس کلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے جیسے چاہتا ہے انہیں موقع عطا کرتا ہے۔ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ بندے جنہیں خدمات قرآن پاک کی سعادت حاصل ہوجاتی ہے۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہاکہ آج سے 30 سال قبل صرف توکل اللہ حالت میں نزول قرآن پاک کے مقدس ماہ رمضان المبارک میں اللہ کے بندوں کواللہ کاکلام سناکراللہ کی طرف رجوع کرنے کے عزم اورساتھ ہی عالمی امن وبھائی چارگی کے استحکام جذبہ حب الوطنی کو اجاگرکرنے کے علاوہ ضرورت مندوں میں ترجمہ قرآن پاک کو بلا ہدیہ پہچاتے ہوئے دعوت دین کے فرض کی ادائیگی کے ان عظیم مقاصد کے ساتھ یہ مہم ملک کی سطح پر کشمیر سے کنہیا کماری تک شروع ہوئی۔ اوراس مہم میں اللہ نے لاکھوں بندوں کوشرکت کاموقع عطافرمایا۔اوراپنے کلام پاک کے ان جلسہ سماعت القرآن کی محفلوں کوآراستہ کرنے کے لیے یوں توہندوستان میں بے شماراللہ کے بندے آگے آئیے جن میں قابل مبارکباد ہے۔ نواب زاہدعلی خان مدیراعلیٰ روزنامہ سیاست جنہوں نے اپنے روزنامہ سیاست کے ذریعہ اس قرآنی مہم کوآگے بڑھانے کے لیے مکمل تعاون چنانچہ گزشتہ 29 سال سے عالمی اسلام کے مہما ن قراء کی حیدرآباد میں آمد کے بعدجنوبی ہندمیں قرآنی مہم کا ابتدا دفتر سیاست کے نمازگاہ میں بعد نماز عصر پہلا حیدرآباد میں جلسہ سماعت قرآن جس کا اہتمام جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست بڑے ہی ادب و احترام کے ساتھ اپنی نگرانی میںبرسوں سے کرتے چلے آرہے ہیں اور اس موقع پرقراء کرام بانی روزنامہ سیاست نواب عابدعلی خان مرحوم اورآپ کے معاون جناب محبوب حسین جگر مرحوم کے ایصال ثواب اوردعائے مغفرت کے ساتھ ادارہ سیاست کی ملی تعلیمی وفلاحی خدمات کی ترقی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعاکے بعدبارگاہ رسالت مآب میں صلوٰۃ وسلام پر اختتام کی روایات رہی ہے۔ لیکن 29 سال کے اس عرصہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ادارہ سیاست کے درودیوارمہمان قراء کرام کی آیات قرآنی سے محروم رہی لیکن یہ قرآنی مہم جاری ہے جس کے لیے روزنامہ سیاست ہمیشہ کی طرح اپنے تمام ذرائع ابلاغ کے ساتھ آن لائن جوڑا ہوا ہے۔مولانا پیرنقشبندی نے مسٹر چندرا بابو نائیڈو جن کی حکومت پہلی مرتبہ قراء کرام کو سرکاری مہمان بنایا اور تمام سہولتیں فراہم کی اوراس کے بعدجناب محمدعلی شبیر سابق وزیرحکومت آندھراپردیش نے اس قرآنی مہم کی ذمہ داری پوری کی اورپھر موجودہ چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو بھی شکریہ کے مستحق ہے۔ مولانا پیرنقشبندی نے اپنے بیان کے آخرمیں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ان معززوممتازشخصیتوں سے اظہارتشکر کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں دعا کی اللہ ان کی قرآنی خدمت کوشرف قبولیت عطافرمائے۔