عالمی لاک ڈاؤن میں وسعت ، کورونا اموات 35 ہزار

   

پیرس ۔30مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)سخت گیر بند جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے ، دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ حصوں تک وسعت پارہا ہے ، جیسا کہ پیر کو روس کے دارالحکومت ماسکو بھی لاک ڈاؤن میں شامل ہوگیا۔ دریں اثناء عالمی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 35,000 سے تجاوز کرچکی ہے ۔ سب سے زیادہ 26076 اموات براعظم یوروپ میں پیش آئی ہیں ۔ مجموعی طورپر 35,905 کورونا کے متاثرین فوت ہوئے ہیں۔ یہ وباء گزشتہ سال کے اواخر چین سے شروع ہوئی اور اب لگ بھگ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے ۔