دبئی۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی نیوکلیئر ایجنسی ’آئی اے ای اے‘ نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران عالمی معائنہ کاروں کے سامنے ان کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ’خطرے کی گھنٹی‘ بجائے جانے کے بعد متنازعہ ایرانی نیوکلیئر سرگرمیوں پر دوسری رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ خطرناک صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔