عالمی معیشت کیلئے سعودی عرب کا 6 نکاتی منصوبہ

   

ریاض: سعودی عرب نے جی20 گروپ میں شامل اقوام کا صدر ہونے کی حیثیت سے 6 نکات پر مشتمل کاروباری منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد عالمی معیشت کو کساد بازاری اور کورونا وبا کے اثرات سے نکال کر بحال کرنا ہے۔ بی20 بزنس گروپ، جو جی20 کا حصہ ہے اس کے چیئرمین یوسف البینیان نے ریاض سے ایک آن لائن سیمینار میں بات کرتے ہوئے عالمی وبا کے تناظر میں اقدامات کرنے بشمول پانچ کھرب ڈالر عالمی مارکیٹ میں مصروف کرنے کی ایک بار یقین دہانی کروائی ہے لیکن انہوں نے متنبہ بھی کیا ہے کہ بڑی معیشتوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات کم کرنے اور بیماری کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔البینیان کے بموجب حکومتوں، عالمی انتظامی اداروں اور کاروباروں کے درمیان اشتراک و تعاون ہی وہ اہم اور مؤثر چیز ہے جس کی بدولت سرحدوں سے ماورا اس کثیر جہتی مسئلے کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔